Event Details
مشہور فنکار عدیل برکی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا
07-Sep-2022
مشہور فنکارعدیل برکی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار صاحب نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا ہیموفیلیا میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ عدیل برکی مریض بچوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اجزائے خون کی فراہمی کےعمل کودیکھا اورتھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کے لیے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا ہیموفیلیا کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی مفت ومعیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔ سندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔