News & Events

مشہور فنکار عدیل برکی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا

مشہور فنکارعدیل برکی نے سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار صاحب نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا ہیموفیلیا میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ عدیل برکی مریض بچوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اجزائے خون کی فراہمی کےعمل کودیکھا اورتھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کے لیے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا ہیموفیلیا کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی مفت ومعیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔ سندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

سیلاب زدگان کے لیے سندس فاونڈیشن کاراشن اور مییڈکل کیمپ

مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح سندس فاونڈیشن پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بے گھر، بھوک اوربیماریوں میں مبتلا سیلاب زدگان کی حقیقی مدد میں پیش پیش ہے۔ اس وقت سندس فاونڈیشن ان علاقوں میں راشن اور ادویات کے ساتھ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپس میں مختلف بیماریوں میں مبتلا پاکستانی بہن بھائیوں کے علاج ومعالجہ میں مصروفِ عمل ہے۔ آئیے دل کھول کر راشن اور میڈ یکل کیمپس کےلئے ادویات اور مالی عطیات سندس فاﺅنڈیشن کو دیں تاکہ سیلاب زدگان کے دکھوں کا مداوا ہوسکے ۔ عطیا ت سندس فاﺅنڈیشن کے اکا ﺅ نٹ میں جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔ آن لاین عطیات کے لیے مندرجہ ذیل اکاونٹس میں یا پھر ہماری ویب سائٹ میں کریڈٍٹ یا ڈیبٹ کارڈ , ایزی پیسہ یا یوپیسہ سے عطیات دیں۔